‫‫کیٹیگری‬ :
04 March 2019 - 21:15
News ID: 439900
فونت
یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ:
یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے یاد دہانی کی کہ مغربی ممالک کی برہنہ عورتیں، مسلم خواتین کے لئے آئڈیل نہیں بن سکتیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت السلام سید مرتضی کشمیری نے اپنے بیان میں کہا: حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) نبوت و امامت اور آپ کی نسل کے گیارہ اماموں کا حلقہ وصل ہیں ، جیسا کہ پیغمبر اکرم (صل الله علیه و آله و سلم) نے بشارت دی تھی کہ حضرت مهدی (عج الله تعالی فرجه الشریف) اس بی بی دو عالم کی نسل میں سے ہیں ۔

انہوں نے حضرت زهرا (سلام الله علیها) کو مسلم خواتین کے لئے نمونہ عمل اور آئڈیل جانا اور کہا: اگر خواتین دنیا و آخرت کی سعادت چاہتی ہیں تو حضرت فاطمہ زهرا (سلام الله علیها) کو اپنا نمونہ عمل اور آئڈیل قرار دیں اور آپ کی سیرت سے متمسک ہوں ۔

یوروپ میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندہ نے بیان کیا: مسلم خواتین ، مغربی ممالک کی عورتوں کو جو برہنگی کے ذریعہ اپنے حسن و جمال کو دیکھانے کے درپہ ہیں ، اپنا آئڈیل نہ قرار دیں ، عورت کی آزادی اس کا گھر سے برہنہ نکلنا نہیں ہے بلکہ حجاب ، عفت ، احکام خدا کی پیروی اور گناہوں سے دوری عورت کا کمال ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬